پاکستان کا سپن اٹیک انگلینڈ کیلئے خطرہ ہے ٗ اظہر محمود

اتوار 23 اگست 2015 13:43

پاکستان کا سپن اٹیک انگلینڈ کیلئے خطرہ ہے ٗ اظہر محمود

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے ایشز کی فاتح ایلسٹر کک کی انگلش ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سپین اٹیک انگلینڈ کیلئے خطرہ ہے تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں تین ٹیسٹ چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ انگلش کاؤنٹی سرے کی نمائندگی کرنے والے سابق پاکستان آل راؤنڈر اظہر محمود نے کہاکہ ایشز کی فاتح ٹیم کیلئے یاسر شاہ کی لیگ اسپن باؤلنگ ایک بہت سخت چیلنج ہو گا۔

انگلینڈ اسپنرز خصوصاً لیگ اسپن کو بہت اچھا نہیں کھیلتے اور میرے خیال میں سیریز کے نتیجے کا بہت حد تک انحصار یاسر کی کارکردگی پر ہو گا، میرے خیال میں یاسر شاہ انگلینڈ کے لیے خاصی مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے ساتھ ساتھ پاکستان کے دوسرے باؤلرز پر زور دیا کہ انہیں بھی یاسر کا ساتھ دینا ہو گااس سلسلے میں دوسرے اسپنر کا انتخاب بھی بہت اہم ہو گااظہر محمود کے مطابق سیریز میں پاکستانی باؤلنگ اٹیک کی قیادت ایک بار پھر یاسر شاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یاسر کی کارکردگی پاکستان کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہو گی۔ انٹرنیشنل سطح پر آنے کے بعد سے ان کی کارکردگی بہت متاثر کن رہی ہے اور وہ ایک اٹیکنگ باؤلر ہیں یاسر نے ثابت کیا ہے کہ وہ دباؤ برداشت کر سکتے ہیں اور ان اعتماد بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :