الیسٹرکک زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالے 12 ویں بیٹسمین بن گئے

اتوار 23 اگست 2015 13:44

الیسٹرکک زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالے 12 ویں بیٹسمین بن گئے

اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اگست ۔2015ء ) انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 12 ویں بلے باز بن گئے ، کک نے آسٹریلیا کے خلاف اوول ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ابتدائی 21 رنز جوڑ کر سابق جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ کے 9265 رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

(جاری ہے)

30 سالہ کک اب تک 119 ٹیسٹ میچز میں 9330 رنز سکور کرچکے ہیں ۔