سنسناٹی اوپن ٹینس ،راجر فیڈرر ، نواک جوکووچ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 23 اگست 2015 13:46

سنسناٹی اوپن ٹینس ،راجر فیڈرر ، نواک جوکووچ نے فائنل کیلئے کوالیفائی ..

سنسناٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء)سنسناٹی اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر نے اینڈے مرے اور نواک جوکووچ نے سربیا کے الگزینڈر کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو6-4 اور 7-6 سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولو کو اسٹریٹ سیٹس پر 4-6، 7-6 اور 6-2 سے شکست دی۔ویمنز سیمی فائنل مقابلوں میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ویلیمز نے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو6-4 اور 6-3سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے