ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے،ترجمان ہسپتال

ڈاکٹروں کا بورڈ(کل) انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا،انجم رضوی

اتوار 23 اگست 2015 13:54

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی حالت تیزی سے بہتر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور ڈاکٹروں کا بورڈ(کل) پیر کو انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے اتور کو میڈیا کوبتایا کہ رشید گوڈیل کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے وہ بولنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ابھی انہیں اس میں مشکل ہوتی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں ان کی آواز نکلنا شروع ہوجائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ان کے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر تمام ٹیسٹ بہت بہتر ہیں اور ڈاکٹر ان کی صحت میں پیشرفت سے مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ رشید گوڈیل کو پانچ گولیاں لگی تھیں جن میں چار انہیں چھوتی ہوئی نکل گئیں تاہم ایک گولی ان کے جسم میں موجود ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی ان کے لئے خطرہ نہیں اس لئے یہ گولی ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد نکالی جائے گی۔