پاک بھارت کشیدگی ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ سیریز کا امکان رد کردیا

اتوار 23 اگست 2015 15:04

پاک بھارت کشیدگی ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ سیریز کا امکان ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) پاکستان کے ساتھ حالات میں کشیدگی بڑھتے ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے طوطا چشمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخرکار پاکستان سے نظریں پھیر لینے کا فیصلہ کرلیا اوربی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا واضح انداز میں یہ کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ کا ڈان کراچی میں ہو تو ہم سے باہمی کرکٹ سیریز کھیلنے کی توقع کیوں کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں تک پاکستان کیخلاف باہمی سیریز کیلئے حکومتی اجازت کے حیلے بہانے کرنے والے بھارتی کرکٹ حکام نے پینترا بدلتے ہوئے اپنی بات میں زور پیدا کرنے کیلئے بعض نئے الزامات سامنے لانے سے بھی گریز نہیں کیا۔ انوراگ ٹھاکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی حکام سے یہ سوال کیا کہ ’’واقعی آپ امن قائم کرنے کی سنجیدہ خواہش رکھتے ہیں کہ جس کی بنیاد پر ہم سے باہمی کرکٹ کھیلنے کی توقع کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :