بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا اداکارہ گیتابسرا سے شادی کا فیصلہ

اتوار 23 اگست 2015 15:04

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا اداکارہ گیتابسرا سے شادی کا فیصلہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) بھارتی اسپنر ہر بھجن سنگھ نے قریبی دوست بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا سے طویل تعلقات کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ انڈسٹری اور بھارتی کرکٹرز کا آپس میں گہرا تعلق ہے جب کہ ماضی میں بھی کئی نامور کرکٹرز بھارتی اداکاراؤں کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں جس میں بھارتی سابق کپتان اظہرالدین اور اداکارہ سنگیتا بجلانی، بلے باز ویرات کوہلی اورادکارہ انوشکا شرما اور ہر بھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اسپن بولر ہر بھجن سنگھ اور بھارتی اداکارہ گیتا بسرا کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات چل رہے تھے جب کہ دونوں کو کئی مقامات اور تقریبات میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے باعث دونوں شخصیات اپنے تعلقات کا برملا اظہار کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :