لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہوگا

اتوار 23 اگست 2015 15:06

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں میڈیا آرگنائزیشنز کی بتیس ٹیمیں شرکت کریں گی۔ لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ26 اگست سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی بتیس ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ میں پارلیمینٹیرنز،آرٹسٹ،ڈاکٹرز اور وکلا کی ٹیمیں بھی نمائشی میچز کھیلیں گی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شریک مختلف ٹیموں کی کٹس کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :