روشنیوں کا شہر کراچی آہستہ آہستہ گندگی کے ڈھیر رکھنے والا شہر بن گیا،حکام نے آنکھیں بند کر لیں

اتوار 23 اگست 2015 15:49

روشنیوں کا شہر کراچی آہستہ آہستہ گندگی کے ڈھیر رکھنے والا شہر بن گیا،حکام ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) روشنیوں کے شہر کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والا شہر اب غیرمحسوس طریقے سے گندگی کے ڈھیر رکھنے والا شہر بنتا جا رہا ہے۔ شہر کراچی میں صحت وصفائی کی بدترین صورتحال پر کہنے کیلئے شاید الفاظ باقی نہیں بچے۔ لاچار بے بس شہری غیرانسانی ماحول میں رہنے پر مجبور ہیں اور وزیربلدیات سمیت تمام متعلقہ حکام نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والا شہر اب غیرمحسوس طریقے سے گندگی کے ڈھیر رکھنے والا شہر بنتا جا رہا ہے۔تقریباً بیشترعلاقوں میں گندگی اور غلاظت کے انبار، کوڑے کرکٹ کے ڈھیر، جگہ جگہ سیوریج کا ابلتا غلیظ پانی نظرآتاہے۔جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی ہو یا گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، رنچھوڑ لائن،برنس روڈ،شومارکیٹ کے علاقوں کی گلیاں اور سڑکیں گندگی، کوڑے کرکٹ سے بھری پڑی ہیں جن کوصاف کرنے کو کوئی بلدیاتی ادارہ تیار نہیں اور شہری بھی اب شاید صبر کرکے بیٹھ گئے ہیں۔

تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق کچرا اٹھانیوالی گاڑیوں کیلئے ڈیزل اور پیٹرول کیلئے یومیہ لاکھوں روپے دیئے تو جارہے ہیں مگر تمام فنڈز ان اضلاع کے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز سے لے کر چپڑاسیوں میں بٹ جاتے ہیں۔دوسری جانب شہریوں کی فلاح بہبود کیلئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیربلدیات سید ناصر شاہ اور بلدیہ عظمی کراچی کے ایڈمنسٹریٹرشعیب صدیقی کے دعوے دھرے رہ جاتے ہیں جن کو سن سن کر اہل کراچی کے کان پک گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :