جڑواں شہروں میں سی این جی اسٹیشن اتوار کو بھی نہ کھل سکے

اتوار 23 اگست 2015 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) جڑواں شہروں میں سی این جی اسٹیشن اتوار کو بھی نہ کھل سکے، سی این جی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری ویک اینڈ پر کہیں نہ جا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشن جمعہ ،14اگست کو بند ہوئے تھے جو10روز گزرنے کے باوجود تاحال نہیں کھل سکے۔ جڑواں شہروں کے رہائشی اس انتظار میں تھے کہ اتوار کی صبح سی این جی اسٹیشن کھلیں گے تو بیوی بچوں کے ہمراہ شہر سے باہر ویک اینڈ منانے کیلئے جائیں گے لیکن سی این جی کی عدم دستیابی کے باعث شہری ویک اینڈ گھروں میں منانے پر مجبور ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :