بھارت ، پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلے گا، سکریٹری بی سی سی آئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 16:46

بھارت ، پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلے گا، سکریٹری بی سی سی آئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اگر پاکستان داؤد ابراہیم کو پناہ دیتا ہے اور حریت رہنماؤں کے ساتھ بات چیت جاری رکھتا ہے تو دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ روابط بحال نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انوراگ ٹھاکر نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ داؤد کراچی میں ہے، قومی سلامتی کے مشیر یہاں علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، کیا آپ امن کے لئے سنجیدہ ہیں؟ آپ توقع کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے۔

بی سی سی آئی کا دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ساتھ ایک سیریز کھیلنے کا پروگرام تھا، تاہم بی جے پی کے رکن پارلیمان نے پڑوسی ملک کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب تک سرحد پار سے دہشتگردی بند نہیں ہوتی ، کرکٹ روابط بحال نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :