داؤد ابراہیم کراچی کے علاقے کلفٹن میں رہائش پذیر ہے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اتوار 23 اگست 2015 16:46
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موجود ہے۔بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انڈین سیکیورٹی ایجنسیز کا دعویٰ ہے کہ داؤد ابراہیم، ان کی اہلیہ ماہ جبیں، بیٹا معین نواز، بیٹیاں ماہ رخ، مہرین اور مازیہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں رہائش پذیر ہیں۔
رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی دستاویزات سے ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ داؤد ابراہیم کراچی میں خاندان کے ساتھ مقیم ہیں۔ہندوستان ٹائمز نے ایک ٹیلی فون بل بھی شائع کیا ہے جس میں کلفٹن بلاک – 4 کے ایک گھر کا پتہ درج ہے جہاں مبینہ طور پر داؤد ابراہیم مقیم ہے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ داؤد ابراہیم کے پاس 3 پاکستانی پاسپورٹ ہیں، جن میں سے ایک پر ڈیفنس فیز – 5 اور دوسرے پر عبد اﷲ شاہ غازی کے مزار کے قریب موجود گھر کے پتے درج ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.