ساہیوال، سلنڈر دھماکوں کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے

اتوار 23 اگست 2015 17:10

ساہیوال، سلنڈر دھماکوں کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) ریلوے روڈ پر ماڈل بازار کے نزدیک دوکان میں گیس سلنڈر کے دو دھماکوں سے 9افراد شدید زخمی ہو گئے،1زخمی کی حالت تشویشناک،دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا،دوکانیں ملبے کا ڈھیربن گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ریلوے روڈ پر ماڈل بازار کے نزدیک گیس سلنڈر وں کی دکان پر سلنڈر کی ری فلنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہر طرف پھیل گئی اور ساتھ ہی دوکان پر خراد کا کام جاری تھا کام کے دوران لوہے کی اشیاء سے نکلنے والی چنگاریوں سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے زور دار2 دھماکے ہوئے،جس کے نتیجے میں 9افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

سلنڈ ر کے دھماکوں کے فوری بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جن میں سے ایک 55سالہ افتخار خالد نامی شخص کی حالت تشویشناک ہے ۔دھماکے کی اتنی زور دار آواز تھی کہ ان سے پورا شہر لرز اٹھا اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکوں کی وجہ سے دوکانیں ملبے کا ڈھیربن گئیں اور کچھ زخمی افراد ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ کچھ آگ لگنے سے جھلس گئے۔

متعلقہ عنوان :