ڈچ فٹبال لیگ ، پی ایس وی اور ہیرن وین کا میچ برابر رہا

اتوار 23 اگست 2015 17:38

ڈچ فٹبال لیگ ، پی ایس وی اور ہیرن وین کا میچ برابر رہا

ایمسٹرڈیم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اگست ۔2015ء ) ہالینڈ میں کھیلے گئے ڈچ لیگ کے فٹبال میچ میں پی ایس وی اور ہیرن وین کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر ہو گیا ۔ ڈچ فٹبال لیگ ایونٹ میں پی ایس وی اور ہیرن وین کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ کھیل کے 55 ویں منٹ میں ہیرن وین کی ٹیم نے پہلا گول سکور کر کے برتری قائم کی لیکن جلد ہی حریف ٹیم نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا ۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے جو ناکام رہے یوں میچ 1-1 گول سے ڈرا ہو گیا ۔