قمرالزمان کائرہ کی باجوڑ میں پیپلزپارٹی کے صدر ملک محمد خان کی شہادت کی مذمت

پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے دہشت گرد اور انتہا پسند پارٹی رہمناؤں اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،بیان

اتوار 23 اگست 2015 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ نے باجوڑ ایجنسی میں پیپلزپارٹی کے صدر ملک محمد خان کے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے ملک محمد خان پیپلزپارٹی کے سرگرم کارکن تھے جن کی بدولت علاقے میں پیپلزپارٹی نے اپنا مقام پیدا کیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے دہشت گرد اور انتہا پسند پارٹی کے رہمناؤں اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کیا جائے تاکہ ملک میں امن قائم ہو اور ملک معاشی استحکام حاصل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشل مومحنر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے جیسے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں ملک محمد خان کی قربانی رائیگاں نہں جائے گی ان کا کردار پارٹی کارکنوں کے لئے ایک مثال ہے پیپلزپارٹی نے دہشت گردانہ کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے آئندہ ایسی کارروائیاں کارکنوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی

متعلقہ عنوان :