وزیر داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول کی بلیک لسٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 18:11

وزیر داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول کی بلیک لسٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ایگزٹ کنٹرول کی بلیک لسٹ ختم کرنے کا اعلان ای سی ایل میں تبدیلیوں سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ماضی میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ کو انتقامی کارروائیوں کیلئے استعمال کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ای سی ایل میں کوئی بھی نام سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کی ہدایت پر ہی شامل ہو گا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ای سی ایل میں ڈالے جانے والے ناموں کو ری ویو کا حق حاصل ہوگا۔ تین سال میں کیس کو منطقی انجام تک بھی پہنچایا جائے گا تاہم ڈبل پاسپورٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کو سزا پوری کرنا ہوگی۔ چودھری نثار علی خان نے بتایا کہ سوا سال پہلے اغوا کئے گئے چینی سائیکلسٹ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جسے جلد چینی سفارتخانے کے حوالے کر دیا جائے گا۔