آوارہ کتے کے لیے عورت نے 6000 میل کا سفر کیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 18:30

آوارہ کتے کے لیے عورت نے 6000 میل کا سفر کیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء)چھٹیوں کو آرام و سکون کے دن کہا جاتا ہے مگر پلے ماؤتھ یورنیورسٹی کی طالبہ کورن وال سے تعلق رکھنے والی جارجیا براڈلے کے لیے تو شاید چھٹیاں بھیانک خواب بننے جا رہی تھی کہ ایک آوارہ کتیا نے اسے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق جارجیا چھٹیاں گذارنے کریٹ آئی تو ایک دن وہ ساحل پر اکیلی تھی، اتنے میں دو افراد اس کے پاس آئے اور اسے ساتھ کافی پینے کو چلنے کےلیے کہا۔

(جاری ہے)

جارجیا کے انکار پر دونوں نے مارپیٹ کرنی شروع ہی کی تھی کہ ایک آوارہ کتیا وہاں آئی اور اُن دونوں افراد پر بھونکنے لگی۔اس پر دونوں افراد وہاں سے چلے گئے۔ جارجیا جب واپس برطانیہ آئی تو اس سے رہا نہ گیا اور وہ اس آوارہ کتیا کو لینے واپس کریٹ چلی گئی۔ خوش قسمتی سے وہ کتیا اسے ساحل پر ہی مل گئی مگر اسے برطانیہ لانے کے لیے اس کے کئی چکر لگ گئے۔ سفر میں جارجیا کے ہزاروں پاؤنڈ بھی لگے مگر وہ اسے برطانیہ لے ہی آئی۔ برطانیہ آتے ہی اس کتیا نے 6 بچے دئیے جو سب جارجیا کے پاس بڑے آرام سے رہ رہے ہیں۔