الیکشن کمیشن اراکین مستعفی ہوجائیں، عمران خان
فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 20:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء) گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کا نتیجہ اپنے حق میں آنے کے بعد اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین نادرا اور الیکشن کمیشن اراکین سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ہفتے کو الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کا موقف درست قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم تھا. لاہور کے اس حلقے میں شکست کھانے والے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایاز صادق کے خلاف پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، ان کے پاس اپنے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا۔(جاری ہے)
چیئرمین تحریک انصاف نے خبردار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ہمیں مطمئن نہ کیا تو ہم سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف فوجداری کے مقدمات قائم کئے جائیں۔
اس موقع پر انہوں نے چیئرمین نادرا سے بھی مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دھاندلی کی پردہ پوشی کی کوشش کی۔ عمران خان کے مطابق این اے 122کا نتیجہ وہی ہے جو این اے 125کا آیا تھا جبکہ حلقہ این اے 122 پر تحریک انصاف کا امیدوار لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ذاتی مخالفت نہیں، الیکشن کمیشن کے سسٹم کی وجہ سے یہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایاز صادق تحریک انصاف کے بانی رکن تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.