صرف بیگ ہٹانے کا کہنے پر عورت سےا یسی حرکت کی توقع نہیں تھی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 20:39

صرف بیگ ہٹانے کا کہنے پر عورت سےا یسی حرکت کی توقع نہیں تھی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء)نیویارک سب وے میں ایک عورت نے صرف سامان ہٹانے کا کہنے پر دوسری عورت کو کاٹ لیا۔نیویارک پولیس نے حملہ آور عورت پرتشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک پولیس کے مطابق یہ واقعہ مین ہیٹن سے کوئینز جانے والی ٹرین میں اس وقت ہوا جب ایک 45 سالہ عورت نے دوسری عورت کو سیٹ پر سے بیگ ہٹانے کوکہا تاکہ وہ سیٹ پر بیٹھ سکے، مگر دوسری عورت نے کوئی جواب نہ دیا۔

اس پر پہلی عورت نے بھی سامان پر ہی بیٹھنے کی کوشش کی جس پر دوسری عورت مشتعل ہو گئی اور اس نے پہلی عورت کو گریبان سے پکڑ گھسیٹ لیا، اس کے سر کے بال پھاڑے اور اس کی کلائی پر کاٹ لیا، جس سے کلائی سے خون آنے لگا۔ اگلا اسٹیشن آنے پر حملہ آور عورت ٹرین سے فرار ہو گئی مگر اس وقت تک زخمی خاتون اپنے موبائل میں اس کا فوٹو لے چکی تھی۔ پولیس نے اس تصویر کی مدد سے حملہ آور عورت کو پکڑ لیا۔