Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد متاثرین قصور کا جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان ،وزیر اعلیٰ نے مقدمات ختم کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے ،(کل )سے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بیانات قلمبند کرائیں گے،متاثرین کے وکیل لطیف سراء کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 اگست 2015 21:27

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد متاثرین قصور کا جے آئی ٹی کا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد متاثرین قصور نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز متاثرین قصور نے لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین کے وکیل وکیل لطیف سراء نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمارے مطالبات تسلیم کر تے ہوئے مقدمات ختم کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور (پیر ) سے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بیانات قلمبند کرائیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :