بنگلہ دیش نے اپنی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

اتوار 23 اگست 2015 21:37

بنگلہ دیش نے اپنی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اگست ۔2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے طویل سوچ بچار کے بعد خواتین کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق دورے کی سکیورٹی کیلئے آنے والا وفد چار اراکین پر مشتمل ہو گا جنہیں پاکستان کے تین وینوز پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی جائی گی جبکہ پی سی بی کے اعلی حکام وفد کو ان وینوز کا دورہ بھی کروائیں گے ۔

پی سی بی کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز پر غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، ایسے میں بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ سے بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ متبادل ہوم سیریز کے حوالے سے بات چیت کی جا سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نومبر دسمبر میں ہوم سیریز کا معاہدہ تھا جس سے بھارتی کرکٹ بورڈ دو طرفہ تعلقات کو بنیاد بنا کر مکرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :