افغانستان کی جانب سے راکٹ حملے میں 4 اہلکاروں کی شہادت ، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،شدید احتجاج،ماضی میں بھی افغانستان سے ایسے حملے پاکستانی سرحدوں پرہو تے رہے ہیں افغانستان ایسے حملوں کو روکنے کیلئے موثر اقدام کرے ،دفترخارجہ
اتوار 23 اگست 2015 21:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) پاکستان نے خیبرایجنسی میں افغانستان سے راکٹ حملے میں پاک فوج کے 4 جوانوں کی شہادت پر افغان سفیر موسیٰ جانان زئی کودفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی افغان سفیر کے حوالے کیا ۔
(جاری ہے)
اتوار کو دفتر خارجہ نے افغان سفیر موسیٰ جانان زئی کو طلب کر کے افغانستان کے سرحدی علاقے سے خیبرایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں چار اہلکاروں کی شہادت پر شدید احتجاج کیااور احتجاجی مراسلہ بھی افغان سفیر کے حوالے کیا گیا۔
دفتر خارجہ نے افغان سفیر سے مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی افغانستان سے ایسے حملے پاکستانی سرحدوں پرہو تے رہے ہیں اس لیے افغانستان ایسے حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدام کرے ۔خیبر ایجنسی کے علاقے میں افغانستان کی سرحدی حدود سے راکٹ فائر کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے ۔پاک فوج کی جوابی کاروائی میں متعدد دحملہ آور بھی مارے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.