لیجنڈری سری لنکن بلے باز سنگاکارا نے دنیائے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

اتوار 23 اگست 2015 22:04

لیجنڈری سری لنکن بلے باز سنگاکارا نے دنیائے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اگست ۔2015ء ) سری لنکا کے لیجنڈ کمارا سنگاکارا کرکٹ کی دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ ماسٹر بلے باز اپنی آخری اننگز میں اٹھارہ رنز بنا سکے ۔ لیجنڈری کمارا سنگاکارا آخری مرتبہ بیٹنگ کے لئے میدان میں اترے تو ہزاروں شائقین نے کھڑے ہو کر عصر حاضر کے عظیم کرکٹر کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ماسٹر بلے باز نے اٹھارہ گیندوں پر اٹھارہ رنز بنائے ،اس دوران انہوں نے چند دلکش سٹروکس کھیلے اور پھر کرکٹ کے سین سے ہمیشہ کے لئے اوجھل ہو گئے ۔

کمارا سنگاکارا نے 134 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 38 سنچریوں اور 52 نصف سینچریوں کی مدد سے 12400 رنز سکور کئے۔ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں کھیلا تھا ۔ کرکٹ کے پنڈتوں نے سنگاکارا کو سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ بلے باز قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :