کمارا سنگاکارا نے دنیائے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 22:34

کمارا سنگاکارا نے دنیائے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء) سری لنکا کے لیجنڈ کھلاڑی کمارا سنگاکارا نے دنیائے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ مایہ ناز بلے باز نے 133 ٹیسٹ میچز اور 404 ون ڈے میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔سری لنکا کے لیجنڈ کمارا سنگاکارا کرکٹ کی دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ماسٹر بلے باز اپنی آخری اننگز میں اٹھارہ رنز بنا سکے۔ لیجنڈری کمارا سنگاکارا آخری مرتبہ بیٹنگ کے لئے میدان میں اترے تو ہزاروں شائقین نے کھڑے ہو کر عصر حاضر کے عظیم کرکٹر کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ماسٹر بلے باز نے اٹھارہ گیندوں پر اٹھارہ رنز بنائے۔ چند دلکش سٹروکس کھیلے اور پھر کرکٹ کے سین سے ہمیشہ کے لئے اوجھل ہو گئے۔کمارا سنگاکارا نے ایک سو تینتیس ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور اڑتیس سینچریوں اور باون نصف سینچریوں کی مدد سے بارہ ہزار تین سو پچاس رنز سکور کئے۔ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں کھیلا۔ کرکٹ کے پنڈتوں نے سنکگاکارا کو سچن ٹنڈولکر سے بڑا بلے باز قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :