میں فوج کا دفاع کروں گا،سیاسی لوگوں کی باتوں کا جواب دینا حکومت کا کام ہے فوج کا نہیں،وزیر داخلہ چوہدری نثار

اتوار 23 اگست 2015 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ میں فوج کا دفاع کروں گا،سیاسی لوگوں کی باتوں کا جواب دینا حکومت کا کام ہے فوج کا نہیں،سابق آئی ایس آئی چیف کی کسی ٹیپ کا وجود نہیں، نکتہ نظر میں اختلاف ہو سکتا ہے تاہم گزشتہ دو سالوں سے حکومت اور فوج کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سیاسی لوگوں کی باتوں کا جواب دینا حکومت کا کام ہے فوج کا نہیں، اداروں کا دفاع حکومت اور سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے، سیاسی بیانات کا جواب آئی ایس پی آر ہرگز نہیں دے گا، حالت جنگ پر فوج پر الزامات لگانا کسی بھی پاکستان کے شایان شان نہیں، دھرنے کے حوالے سے سابق آئی ایس آئی چیف کی ٹیپ کا کوئی وجود نہیں، ٹیپ کے حوالے سے تمام باتیں افواہیں ہیں، سابق آئی ایس آئی چیف کی دھرنے کے دنوں میں وزیراعظم نواز شریف سے دو ملاقاتیں ہوئیں اور ان ملاقاتوں میں میں بھی موجود تھا، گزشتہ دو سالوں میں فوج سے بڑے اچھے تعلقات رہے ہیں،کوئی بھی تلخی نہیں ہوئی،نکتہ نظر میں اختلاف ہو سکتا ہے وہ ایک الگ بات ہے۔

متعلقہ عنوان :