Live Updates

عمران خان کو قومی اداروں پر انگلی اٹھاتے ہوئے شرم آنی چاہیے،دھرنوں کی دھمکی دینے والے شرمندگی اٹھا چکے اور عوام کے سامنے رسوا ہوچکے ہیں، عمران خان الیکشن کمیشن اور نادرا کا پیچھا چھوڑ دیں، این اے 122سے متعلق بھی عمران خان کو خفت کا سامنا کرنا پڑے گا،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اتوار 23 اگست 2015 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو قومی اداروں پر انگلی اٹھاتے ہوئے شرم آنی چاہیے، دھرنوں کی دھمکی دینے والے شرمندگی اٹھا چکے اور عوام کے سامنے رسوا ہوچکے ہیں، عمران خان الیکشن کمیشن اور نادرا کا پیچھا چھوڑ دیں، این اے 122سے متعلق بھی عمران خان کو خفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کوسینیٹر پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن اور عوامی عدالت میں جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں، انھیں قومی اداروں پر انگلی اٹھاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان الیکشن کمیشن اور نادرا کا پیچھا چھوڑ دیں،عمران خان الیکشن میں شکست کھانے پر تاحال تکلیف میں ہیں، این اے 122سے متعلق بھی عمران خان کو خفت کا سامنا کرنا پڑے گا،پرویز رشید نے کہاکہ شرم نادرا چیئرمین کو نہیں عمران خان کو آنی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات