Live Updates

راولپنڈی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم، متعدد کارکن زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 23:59

راولپنڈی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم، متعدد کارکن ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء) راولپنڈی میں 2گروپوں میں تصادم ہوا ہے، جس میں 6افراد زخمی ہوئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق تصادمکری روڈ کے علاقے میں ہوا ہے، زخمیوں کو بے نظیر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے مطابق تصادم مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کیا۔

(جاری ہے)

تصادم میں پی ٹی آئی کے 5کارکنوں کو گولیاں لگی ہیں، اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گے، فائرنگ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات