سنسناٹی اوپن ٹینس ، خواتین کا ٹائٹل سرینا ولیمز ، مردوں کا ایونٹ راجر فیڈرر کے نام

پیر 24 اگست 2015 10:54

سنسناٹی اوپن ٹینس ، خواتین کا ٹائٹل سرینا ولیمز ، مردوں کا ایونٹ راجر ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ میں ہونے والے مردوں اور خواتین کے فائنلز میں امریکا کی سرینا ولیمز اور سوئس سٹار روجر فیڈرر نے میدان مار لیا ۔ سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے فائنل میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور رومانیا کی عالمی نمبر تین سیمونا ہالیپ میدان میں اتریں ۔

(جاری ہے)

امریکی سٹار نے اپنی مہارت اور تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رومانیہ کی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7 سے شکست دی ۔

دوسری جانب مردوں کےفائنل میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور سربیا کے ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ میں مقابلہ ہوا ۔ دونوں ورلڈ کلاس کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مات دینے کیلئے خوب جان لگائی ۔ 34 سالہ فیڈرر نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے سربیئین حریف کو 6-7 اور 3-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ ومبلڈن فائنل میں ناکامی کا بدلہ بھی چکا دیا ۔

سنسناٹی اوپن ٹینس ، خواتین کا ٹائٹل سرینا ولیمز ، مردوں کا ایونٹ راجر ..