بذریعہ مارشل آرٹس پاکستان اور بھارت کو قریب لانا چاہتا ہوں :عامر خان

پیر 24 اگست 2015 11:09

بذریعہ مارشل آرٹس پاکستان اور بھارت کو قریب لانا چاہتا ہوں :عامر خان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کہتے ہیں کہ مارشل آرٹس کے ذریعے پاکستان اور انڈیا کی عوام کو قریب لانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقریب میں عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت میں مارشل آرٹس کی اکیڈمی بنائی ہے اور اب وہ پاکستان میں اکیڈمی قائم کریں گے ۔ عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا تھا کہ لاہور خوبصورت شہر ہے ، یہاں آنے کو بار بار دل کرتا ہے ، وہ بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کی عوام کو قریب آنے کا موقع ملے ۔ اس موقع پر عامر خان نے اپنے مداحوں کو نومبر میں فائٹ کی خوشخبری بھی سنا دی ۔