قانون کی خلاف ورزی پر ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد کا چالان ہوگیا

پیر 24 اگست 2015 11:32

قانون کی خلاف ورزی پر ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد کا چالان ہوگیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) ہائی ڈیفینیشن لائٹس لگانے پر موٹروے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر کرکٹرسرفرازاحمد کا چالان کرکے اُنہیں 1000روپے جرمانے کی پرچی تھمادی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق رات گئے موٹروے پولیس نے ہائی ڈیفینیشن لائٹس کی وجہ سے گاڑی روکی جسے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفرازاحمد چلارہے تھے ، پولیس کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایچ ڈی لائٹس لگانے پر گاڑی کے کاغذات مانگے گئے جس پر ٹیسٹ کرکٹر سرفرازاحمد نے اپنا تعارف کراتے ہوئے ضروری دستاویزات متعلقہ اہلکار کے حوالے کردیئے ۔

موٹروے پولیس اہلکار نے سرفراز احمد سے کہا کہ وہ اچھے کرکٹر ہیں لیکن ٹریفک قوانین سب کیلئے برابر ہیں اور وہ اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس کے بعد پولیس اہلکار نے 1000 روپے جرمانہ کرکے چالان کی رسید سرفراز احمد کے سپرد کردیئے اور وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :