دنیا بھرکے کرکٹرز کا سنگاکاراکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش
پیر 24 اگست 2015 12:22
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)دنیا بھرکے کرکٹرز نے سنگاکاراکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کے 2لیجنڈ سنگا کارا اور مائیکل کلارک رخصت ہورہے ہیں ان کی کھیل کیلئے خدمات کی قدر کرتا ہوں سچن ٹنڈولکر نے کہاکہ آپ کھیل کے حقیقی سفیر رہے ‘ جے وردنے نے کہا کہ آپ نے سری لنکن کرکٹ کو جو دیا ہے اس کا کریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا، آپ کیساتھ کھیلنے پر فخر ہے ‘ کرس گیل نے کہا کہ کرکٹ کو یادگار لمحات فراہم کرنے پر عظیم سری لنکن کھلاڑی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ طویل عرصہ تک انٹرنیشنل کرکٹ میں جلوے بکھیرنے کے بعد اب دوسری اننگز شروع ہورہی ہے جس کیلیے نیک خواہشات ہیں، ڈیمیئن مارٹن نے کہا کہ ایک قابل فخر کیریئر کا اختتام ہوا ‘ آنے والی زندگی کیلیے دعاگو ہیں۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں سنگا کارا کے کوچ جے سندرا نے کہاکہ تجربہ کار بیٹسمین ایتھلیٹکس میں بھی سری لنکا کی جانب سے اولمپکس میں شرکت کرسکتے تھے، انھوں نے کہا کہ جونیئر سطح پر سنگا کارا کے والدکشیما نے مجھ سے کوچنگ کی درخواست کی تھی، سنگاکارا کی فٹنس بڑی شاندار تھی وہ ایک بہترین ایتھلیٹ ثابت ہوسکتے تھے، تصویریں اتروانے سے گریز کرتے تھے لیکن انٹرنیشنل کیریئر میں کارنامے سرانجام دینے کے بعد اشتہاری کمپنیوں کا پسندیدہ چہرہ بن گئے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.