ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ ، یوسین بولٹ نے 100 میٹر ریس اپنے نام کرلی

پیر 24 اگست 2015 12:23

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ ، یوسین بولٹ نے 100 میٹر ریس اپنے نام کرلی

بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) یوسین بولٹ نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا 100 میٹر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ بیجنگ میں ہونے والے ایونٹ میں بولٹ نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ سات نو سیکنڈ میں طے کیا ۔

(جاری ہے)

جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے ایونٹ کے فائنل میں امریکا کے جسٹن گیٹلن کو شکست دی ۔ دو اولمپک میڈلز اور عالمی ریکارڈ کے حامل بولٹ نے رواں سیزن کی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 100 میٹر کا فاصلہ 9.79 سیکنڈز میں طے کیا ۔ 1 سیکنڈ کے فرق سے پیچھے رہنے والے گیٹلن سلور میڈل کے حقدار قرار پائے ۔ ان کے ہم وطن ٹرائیوون برومل اور کینیڈا کے اینڈرے ڈی گریسی 9.92 سیکنڈز کے ساتھ برونز میڈل کے حقدار قرار پائے ۔