سنسناٹی اوپن ٹینس کا ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جیت لیا

پیر 24 اگست 2015 12:25

سنسناٹی اوپن ٹینس کا ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جیت لیا

سنسناٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)سنسناٹی اوپن ٹینس کا ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جیت لیا، امریکا میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع تھی۔

(جاری ہے)

پہلا سیٹ بھی دلچسپ ہوا جس میں فیڈرر نے جوکووچ کو ٹائی بریکر پر سات چھ کے اسکور سے مات دی تاہم دوسرا سیٹ یکطرفہ ثابت ہوا، اس سیٹ میں فیڈرر نے حریف کو دباؤ میں رکھا اور چھ تین کے اسکور سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ ومبلڈن کے فائنل میں شکست کے بعد یہ فیڈرر اور جوکووچ کے درمیان پہلا مقابلہ تھا جس میں فیڈرر نے حریف کو زیر کرلیا، فیڈرر مسلسل دوسری جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بار یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔