حویلی لکھا ‘بیسواں آل پنجاب سردار علی کلس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغازکردیا گیا

پیر 24 اگست 2015 12:27

حویلی لکھا ‘بیسواں آل پنجاب سردار علی کلس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ..

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)بیسواں آل پنجاب سردار علی کلس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغازکردیا گیا،چوہدری محمد سلیم نذر آف ساو‘تھ افریکہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ،حویلی لکھا کے نواحی علاقے چک باوا میں 20واں آل پنجاب سردار علی کلس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ پہلے روز افتتاحی تقریب میں چوہدری محمد سلیم نذر نے خصوصی طور سے شرکت کی اور ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اِس موقع پے استقبالیہ کمیٹی محمد مدثر خان فوٹو گرافر،نواب علی کلس عالم خان کلس،محمد اختر نذراور علی فٹ بال کلب کے اراکین نے بیرونِ ملک سے خصوصی طور پے اِس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانِ خصوصی کا پُرتپاک استقبال کیا۔