اکشے کمار ایک مرتبہ پھر سردار جی کے روپ میں نظرآئیں گے

پیر 24 اگست 2015 12:39

اکشے کمار ایک مرتبہ پھر سردار جی کے روپ میں نظرآئیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ایک بار پھر سردار جی کے روپ میں نظر آئیں گے،فلم سنگھ از بلنگ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا،فلم سنگھ از کنگ کی کامیابی کے بعد آرہی ہے ،سنگھ از بلنگ ،فلم میں بھی اکشے کمار ایک بار پھر نظر آئیں گے سردار جی کے روپ میں،اکشے کمار کے ایکشن اور کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور فلم میں تین حسینائیں جلوہ گر ہورہی ہیں ان میں بپاشا باسو،ایمی جیکسن اور لارا دتہ شامل ہیں،کامیڈی سے بھرپور فلم کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے،یہ فلم دو اکتوبر سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔