ہالی ووڈ میں ہارر فلمیں سب سے زیادہ پیسے بٹورنے کا ذریعہ بن گئیں

پیر 24 اگست 2015 12:46

ہالی ووڈ میں ہارر فلمیں سب سے زیادہ پیسے بٹورنے کا ذریعہ بن گئیں

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ کے پروڈیوسرز نے آج کل یہی کم خرچ بالا نشیں فارمولا اپنایا ہوا ہے،ہالی ووڈ میں ہارر فلمیں سب سے زیادہ پیسے بٹورنے کا ذریعہ بن گئیں، یہ بتایا گیا ہے ہالی ووڈ کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں،ہالی ووڈ کے ایسے پروڈیوسرز جن کے پاس کم سرمایا تھا انہوں نے ہارر فلمیں بنانے کو ترجیح دی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ2010ء سے اب تک سو بلاک بسٹر فلموں میں سب سے زیادہ ہارر فلموں نے ہی کمائی کی،ہارر فلموں میں دی کنجیورنگ،انسیڈیئس چیپٹر ٹو،دی ڈیول انسائیڈ،پیرانورمل ایکٹیوٹی اور اس کے دونوں حصوں نے بھی خوب کمائی کی اور فلم میکر کو مالا مال کر دیا،رواں سال کی سب سے ہٹ فلم جراسک ورلڈ رہی جس نے کئی بلین ڈالرز بٹورے۔