جیکولین نے فلم ”بینگ بینگ“ کے سیکوئل میں کترینہ کیف کی جگہ لے لی
پیر 24 اگست 2015 12:46
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے بولی وڈ 2014 کی کامیاب فلم ”بینگ بینگ“ کے سیکوئل میں اداکارہ کترینہ کیف کی جگہ لے لی ہے۔ممبئی مرر کی ایک خبر کے مطابق ریتھک روشن اور کترینہ کیف کی کامیاب فلم ’بینگ بینگ‘ کا سیکول بنایا جائے گا جس کی کاسٹنگ شروع کردی ہے البتہ ریتھیک اور کترینہ دونوں ہی اس سیکول کا حصہ نہیں ہوں گے۔
خبر کے مطابق فلم ساز ریتھیک کو اس فلم کا حصہ بنانا چاہتے تھے البتہ اداکار کے مصروف شیڈول کی وجہ سے یہ فلم کسی اور اداکار کے حصے میں جائے گی۔(جاری ہے)
اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کترینہ کیف کی جگہ جیکولین فرنینڈز لیں گی۔یاد رہے کہ 2014 میں ریلیز فلم ’بینگ بینگ‘ 2010 کی ہولی وڈ ایکشن اینڈ کامیڈی فلم 'نائٹ اینڈ ڈے' پر بنائی گئی ہے، جس میں ٹام کروز نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
فاکس اسٹار اسٹوڈیو کی اس فلم کی ڈائریکشن سدھارتھ آنند نے دی تھی جو اس کا سیکول بھی ڈائریکٹ کریں گے۔خبر کے مطابق اس فلم کی کہانی کا تعلق پچھلی کہانی سے بالکل نہیں ہوگا اور اس میں بھی دیکھنے والوں کے لیے کمال کے ایکشن سینز فلم بند کیے جائیں گے۔فلم ”بینگ بینگ 2‘ ‘کی شوٹنگ 2016 میں شروع کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.