بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 278رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی
پیر 24 اگست 2015 13:04
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 278رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کردی‘ سری لنکا کی ٹیم 412 رنز کے تعاقب میں 134رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ سری لنکا کی جانب سے دیموتھ کارونا رتنے 46‘ اینجلو میتھیوز23‘ کمار سنگا کارا18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ بھارت کی جانب سے روندرا ایشون 5‘ امیت مشرا 3‘ اشان شرما اور اومیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں 108رنز بنانے والے لوکیش راہول کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سری لنکن ٹیم نے میچ کے چوتھے روز اپنے سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 72رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو سری لنکا کا کوئی بھی بیٹسمین بھارتی باؤلرز کا جم کر سامنا نہ کرسکا اور وقتاً فوقتاً سری لنکن بیٹسمین آؤٹ ہوتے رہے اور محض 62 رنز کا اضافہ کے بعد پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.