قومی کر کٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفرازاحمد کا چالان ، 1000روپے جرمانہ

پیر 24 اگست 2015 13:05

قومی کر کٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفرازاحمد کا چالان ، 1000روپے جرمانہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ایچ ڈی لائٹس لگانے پر موٹروے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر کرکٹرسرفرازاحمد کا چالان کردیا اوراس ضمن میں اْنہیں 1000روپے جرمانے کی پرچی تھمادی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق رات گئے موٹروے پولیس نے ایچ ڈی لائٹس کی وجہ سے گاڑی روکی جسے سرفرازاحمد چلارہے تھے ، پولیس کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایچ ڈی لائٹس لگانے پر گاڑی کے کاغذات مانگے گئے جس پر سرفرازاحمد نے اپنا تعارف کراتے ہوئے ضروری دستاویزات متعلقہ اہلکار کے حوالے کردیئے۔

موٹروے پولیس اہلکار کاسرفراز احمد سے کہناتھاکہ آپ اچھے کرکٹر ہیں لیکن ٹریفک قوانین سب کیلئے برابر ہیں اور آپ اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس کے بعداْنہوں نے ایک ہزار روپے جرمانہ کرکے چالان کی رسید سرفرازاحمد کے سپرد کردیئے اور وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔