رائٹر کے قلم میں اتنی طاقت ہوتی ہے وہ اپنی تحریر سے معاشرے کا رحجان بدل سکتا ہے ‘ روبی انعم

پیر 24 اگست 2015 13:13

رائٹر کے قلم میں اتنی طاقت ہوتی ہے وہ اپنی تحریر سے معاشرے کا رحجان ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ ڈرامہ لکھنا مشکل کام ہے ، رائٹر کے قلم میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ اپنی تحریر سے معاشرے کا رحجان بدل سکتا ہے ، اب اسٹیج پر صرف ڈرامہ نام کی کوئی چیز ہو رہی ہے ،حقیقی ڈرامہ ختم ہوتا جا رہا ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے صرف ٹی وی اور تھیٹر تک کام کرنا پسند ہے فلموں میں جانا کبھی میری خواہش نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

پاکستان فلم انڈسٹری میں مجھے ماضی کی اداکارہ آسیہ بے حد پسند تھیں جبکہ منور ظریف اور البیلا نے بھی مجھے متاثر کیا ۔ روبی انعم نے کہا کہ تنہائی میں رضیہ بٹ کا ناول پڑھتی ہوں اور ڈپریشن ہو تو مولانا طارق جمیل کے سی ڈی لگا کر ان کے بیان سنتی ہوں ۔ موسیقی میں صوفیانہ کلام میرے دل کو بھاتا ہے ۔ جب میری ذات سے کسی کا بھلا ہوتاہے تو مجھے روحانی سکون ملتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اپنی ازدواجی زندگی بڑے خوشگوار انداز میں بسر کر رہی ہوں ۔