Live Updates

الیکشن کمیشن ممبران کا عمران خان کے سپریم جوڈیشل کمیشن میں جانے کا خیر مقدم

مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ عمران خان کے الزامات پر اپنا دفاع کرینگے،ممبران

پیر 24 اگست 2015 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن ممبران نے عمران خان کے سپریم جوڈیشل کمیشن میں جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ سپریم جوڈیشل کونسل میں عمران خان کے الزامات پر اپنا دفاع کرینگے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں الیکشن کمیشن ممبران نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل جانے کے بعد استعفے کا کوئی سوال نہیں رہتا۔ عمران خان کے سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وہاں عمران خان کے الزامات پر اپنا دفاع کرینگے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کا احترام کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات