اداکارہ صوبیہ خان دسمبر میں اپنی فیملی کے ہمراہ تفریح کے لئے دبئی جائیں گی

پیر 24 اگست 2015 13:22

اداکارہ صوبیہ خان دسمبر میں اپنی فیملی کے ہمراہ تفریح کے لئے دبئی جائیں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)اداکارہ صوبیہ خان دسمبر میں اپنی فیملی کے ہمراہ تفریح کے لئے دبئی جائیں گی جہا ں وہ دو ہفتے تک چھٹیاں منانے کے ساتھ سیرو تفریح اور شاپنگ بھی کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ صوبیہ خان کا کہنا ہے کہ مسلسل فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں کام کر کے ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہوں اور اسی لیے اپنے شیڈول کو دیکھتے ہوئے میں نے دسمبر میں دبئی میں چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیاہے جس میں میرے اہل خانہ بھی ساتھ ہوں گے ۔