لاہور : این اے 122 کیس کے فیصلے میں تاخیر، الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس کاظم ملک نے پریس نوٹ جاری کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 13:22

لاہور : این اے 122 کیس کے فیصلے میں تاخیر، الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) : این اے 122 کیس کا فیصلہ تاخیر سے آنے سے متعلق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس کاظم ملک نے ایک پریس نوٹ جاری کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 کا فیصلہ اہم نوعیت کا تھا اگر فیصلہ پہلے تحریر کروا دیا جاتا تو لٍیک ہونے کا خدشہ تھا. انہوں نے کہا کہ فریقین کے وکلا کو بتا دیا تھا کہ فیصلہ مختصر نہیں تفصیلی ہو گا. کاظم ملک نے بتایا کہ فیصلے سے قبل عدالتی عملے اور سرکاری فون بند کر کے کمرے کو تالا لگا دیا تھا تاکہ فیصلہ لٍیک نہ ہو. جبکہ فیصلہ سنانے کے ایک گھنٹہ قبل فریقین کے وکلا کو کمرے میں بلایا گیا.

متعلقہ عنوان :