فوٹولینے پر اداکار میل گبسن نے خاتون فوٹوگرافر کو دھکا دیدیا
پیر 24 اگست 2015 13:28
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)خاتون فوٹوگرافرکوآسکرانعام یافتہ اداکار میل گبسن اوران کی گرل فرینڈ کی تصویر لینا مہنگاپڑ گیا- اداکار میل گبسن فوٹو لینے پر آپے سے باہر ہوگئے اور خاتون فوٹوگرافر کو تصاویر لینے کے دوران دھکا دیدیا-پولیس نے تحقیقات شروع کر دی-آسکرانعام یافتہ اداکار میل گبسن پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک خاتون فوٹوگرافر کو دھکا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ڈیلی ٹیلی گراف کی فوٹوگرافر کرسٹی مِلر نے آسٹریلوی میڈیا کو بتایا کہ میل گبسن اور ان کی گرل فرینڈ کی تصاویر لینے کے دوران اْنھیں دھکا دیاگیا اور اْن سے بدکلامی کی گئی۔انھوں نے الزام لگایا کہ گبسن نے بحث وتکراراس وقت ختم کی جب ان کی 24 سالہ امریکی گھڑسوار دوست روسالنڈ روس نے بیچ میں مداخلت کی۔(جاری ہے)
مِلر کے مطابق’مجھے لگا کہ وہ میرے چہرے پر مْکا مارنے والے ہیں۔
وہ مجھ پرچِلا رہے تھے اور اس دوران وہ میرے چہرے پر تھوک رہے تھے۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ اتوار کو ایک سینما کے باہر خاتون فوٹوگرافر کو دھکا دینے سے متعلق اطلاعات کی تحقیقات کررہی ہے۔ایک بیان میں پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ رات چھ بج کر 20 منٹ کے قریب مبینہ طور پر ایک شخص آکسفورڈ سٹریٹ پیڈنگٹن کے سینما کے باہرایک خاتون فوٹوگرافر کے ساتھ جھگڑے میں ملوث پایاگیا تھا اور الزام ہے کہ اس نے خاتون فوٹوگرافرکو دھکا دیاتھا۔سری ہلز کی مقامی پولیس احکامات کے مطابق واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اوردیگر لوگوں کی فراہم کردہ معلومات کے ذریعے تحقیقات آگے بڑھائی جارہی ہیں۔اس حوالے سے میل گبسن کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.