مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب

پیر 24 اگست 2015 14:11

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ بچ نکلنے میں ..

سری نگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تاہم پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا جسے بعد ازاں جائے حادثہ سے آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال لیاگیا۔

(جاری ہے)

پیرکو بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا مگ 21بسن طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں کھیتوں میں گرکرتباہ ہوا،طیارے نے سری نگر ایئرفیلڈسے اڑان بھری تھی اور معمول کی تربیتی پرواز پر تھادفاعی ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے بتایاکہ مگ 21بڈگام کے علاقے سوئی بگھ میں گیارہ بجنے سے ایک منٹ پہلے گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری شروع کردی گئی۔