گلوکار پرویز مہدی کی 10ویں برسی انتیس اگست کو منائی جائے گی

پیر 24 اگست 2015 14:39

گلوکار پرویز مہدی کی 10ویں برسی انتیس اگست کو منائی جائے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)معروف گلوکار پرویز مہدی کی 10ویں برسی انتیس اگست کو منائی جائے گی، تفصیلات کے مطابق نامور غزل گلوکار پرویز مہدی چودہ اگست انیس سو سنتالیس کو لاہور میں پیدا ہوئے اور بچپن ہی سے موسیقی میں دلچسپی رکھنے کی وجہ سے انہوں نے ریڈیو پاکستان سے گانے کا آغاز کر دیا لیکن انہیں عالمگیر شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے لوک گلوکارہ ریشماں کے ساتھ مل کر”گوریے میں جانا پردیس“اور ”جا وے پردیسیا میں بھل گئی آں“گائے۔

(جاری ہے)

گلوکار پرویز مہدی نے فلموں کے لئے بھی بہت سے گیت گائے جن میں سے ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ فلم”چن تارا“کا گایا گیت”تک چن پیا جاندا ای“آج بھی زبان زد عام ہے۔لیکن موسیقی کے افق کا یہ چمکتا ستارا انتیس اگست دوہزار پانچ کو اس جہان رنگ وبو سے کوچ کر گیا۔