این اے 122 بارے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل الیکشن کمیشن کو تاحال موصول نہ ہو سکی

ٹریبونل کی جانب سے ای میل کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے جسے آٰفیشل دستاویزات کے طور پر نہیں لے سکتے، ترجمان الیکشن کمیشن

پیر 24 اگست 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 با رے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل الیکشن کمیشن کو تاحال موصول نہ ہو سکی فیصلے کی تصدیق شدہ موصول ہونے تک ایاز صادق کو رکن اسمبلی تصور کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق 22 اگست کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل تاحال الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ای میل کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے جبکہ ای میل کو آٰفیشل دستاویزات کے طور پر نہیں لے سکتے ۔ اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل کی تصدیق شدہ کاپی کو ہی اصل کاپی تصور کیا جائے گا جس پر الیکشں ٹریبونل کے تین ارکان کے دستخط اور مہر کا ہونا ضروری ہے تصدیق شدہ نقل کے بعد ہی الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے جیتنے والے ایم این اے اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ڈی سیٹ کرنے کے احکامات جاری کرگا تاہم الیکشن کمیشن ابھی تک ایاز صادق کو رکن اسمبلی اور سپیکر قومی اسمبلی تصور کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :