ایشین بیس بال چیمپین شپ ، کھلاڑیوں کی کوچنگ کیلئے جاپانی کوچ کی خدمات حاصل کی گئیں

پیر 24 اگست 2015 15:00

ایشین بیس بال چیمپین شپ ، کھلاڑیوں کی کوچنگ کیلئے جاپانی کوچ کی خدمات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم کا کیمپ لاہور میں لگ گیا۔ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے جاپانی کوچ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہے۔ پاکستان میں بیس بال کھیلتے بہت کم لوگ آپ کو دکھائی دیں گے لیکن حیران کن طور پر پاکستان ایشیا میں چھٹے نمبر ہے اور وجہ ہے اس کھیل کی کرکٹ سے مشابہت۔

(جاری ہے)

وہی بیٹسمین کی جگہ بیٹر اور باؤلر کی جگہ پچر ، جاپان ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے اور ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں لگے کیمپ میں جاپانی کوچ اروکوا کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئے۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ بیس بال فیڈریشن کے مطابق کھلاڑیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہونے کے باوجود بیس بال کا ایک بھی گراؤنڈ حکومت کی جانب سے مہیا نہیں کیا گیا ہے۔ ایشین بیس بال چیمپئن شپ سولہ ستمبر سے چائنیز تائپے میں شروع ہو رہی ہے جس میں قومی ٹیم اپنی رینکنگ بہتر کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔