سینٹرل کنٹریکٹ، چیئرمین پی سی بی نے ٹیسٹ، ون ڈے کپتان طلب کر لیے

پیر 24 اگست 2015 15:03

سینٹرل کنٹریکٹ، چیئرمین پی سی بی نے ٹیسٹ، ون ڈے کپتان طلب کر لیے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمیں شہریار خان نے انکے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے کپتانوں کو ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر رضامندی ظاہر کر کے سائن کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے قوی امکان ہے کہ زمبابوے کے دورہ پر جانے سے قبل تمام کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کے معاہدہ پر دستخط کر دینگے۔

(جاری ہے)

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے میچ وننگ بونس ختم کر کے انہیں سالانہ کروڑوں روپے ادا کیے جائیں گے اے کیٹگری کے کھلاڑی کو سالانہ 3 کروڑ، بی کیٹگری والے کھلاڑی کو 2.5 کروڑ، سی کیٹگری والے کو 1.5 کروڑ جبکہ ڈی کیٹگری والے کھلاڑی کو بھی میچ فیس اور سنٹرل کنٹریکٹ کی مد میں 75 سے 80 لاکھ روپے تک سالانہ ملیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے 35 سے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست تیار کر کے چیئرمین پی سی بی کو منظوری کے لیے بھجوا رکھی ہے۔ جنہوں نے کرکٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کو ناموں پر غور کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کی درجہ بندی کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔