سرفراز احمد ستمبر میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے

پیر 24 اگست 2015 15:06

سرفراز احمد ستمبر میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے میں نائب کپتان سرفراز احمدکو ٹیم میں شامل نہیں کیا جا ئے گا، وکٹ کیپر ستمبر میں اپنی فیملی کے ساتھ حج کیلئے جائینگے اس لئے زمبابوے ٹورز میں شمولیت کے امکانات نہیں ہیں ، محمد حفیظ اور عمر اکمل بھی دورے میں شامل نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد ستمبر کے مہینے میں اپنی فیملی کے ساتھ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔دورہ زمبابوے میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جس کی وجہ سے محمد حفیظ اور عمر اکمل کو بھی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔