چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے بعدجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا

پیر 24 اگست 2015 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کا بلٹ پروف گاڑی استعمال نہ کرنے کے فیصلے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکورٹی واپس کرنے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط بھجوا دیا ہے۔اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیر اعظم ہاوٴس کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے باعث بلٹ پروف گاڑی کے استعمال کی پیشکش مسترد کر دی تھی چیف جسٹس آف پاکستان نے بلٹ پروف گاڑی استعمال نہ کرنے کے فیصلے سے متعلق رجسٹرار سپریم کورٹ کے ذریعے سیکرٹری وزیر اعظم ہاوٴس کو آگاہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :